اخبارالفضل- فضلِ الٰہی کی ایک تجلّی
Video currently not available
To request the availability, please email streaming@mta.tv with the title of this video.
جماعت احمدیہ پر اللہ تعالی کے بے شمار فضلوں میں سے ایک
اخبارالفضل بھی ہے- اردو زبان میں مسلسل چھپنے والا برِصغیر کا واحد اخبار، جو ایک صدی سے زائد عرصے سے قارئین کی علمی، ادبی اور روحانی پیاس بجھا رہا ہے۔
1913ء میں حضرت مصلحِ موعود رضی اللہ تعالٰی عنه کے ہاتھوں جاری ہونے والا اخبارالفضل، قادیان سے نکلنا شروع ہوا، بعد ازاں لاہور اور پھر لمبا عرصہ ربوہ سے شائع ہوتا رہا- اب خلافتِ خامسہ کے بابرکت دور میں اسکا آن لائن ایڈیشن لندن سے جاری ہو رہا ہے۔ پانچ خلفاء کرام کی رہنمائی اور شفقت کے زیرِ انتظام پھلنے پھولنے والا اخبارالفضل یقیناً جماعت احمدیہ کے لیے فضلِ الٰہی کی ایک تجلی ہے۔